93سالہ عورت کی 90 سالہ شخص سے شادی

این این ایس نیوز! عام طور پر شادی کا جوڑا منتخب کرنا   کافی مشکل کام سمجھا جاتا ہے لیکن اس دلہن نے تو الٹ کام کیا۔ 93 سالہ سلویا مارٹن جولائی میں اپنے دوست 90 سالہ فرینک ریمنڈ کے ساتھ شادی کرنے والی ہے۔ سلویا نے اپنی شادی کے لیے ایک نہیں 4 گاؤن پسند کر لیے ہیں۔ ان میں سے ایک پسند کرنے کے لیے سلویا نے انٹرنیٹ سے مدد لے لی ہے۔

گاؤن پسند کرنے کی کہانی کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ کینبرا، آسٹریلیا سےتعلق رکھنے والی پڑ دادی اپنی شادی کی شاپنگ کے لیے گئی توانہیں  وہاں چار گاؤن پسند آگئے۔

انہیں  ایک گاؤن منتخب کرنے میں مشکل پیش آئی تو کسی نے  اُن کی مشکل  حل کرنے کے لیے فیس بک پر گفتگو کر آغا ز کر دیا۔ فیس بک پر سلویا کی چاروں گاؤن میں لی ہوئی تصویریں پوسٹ کر کے صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ  سلویا کو کونسا ڈیزائن منتخب کرنا چاہیے۔

فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرینک نے سلویا کو کئی بار شادی کی پیش کش کی مگر انہوں نے یہ سوچ کر ہر بار ٹال دیا کہ اب نام تبدیل کرنے سے اُن کے مرحوم شوہر کی بے عزتی ہوگی۔

ایک سال پہلے سلویا بیمار ہوکر اپنے گھر والوں کے قریب رہنے کے لیے کینبرا میں منتقل ہوگئی۔ فرینک کی ساری امیدیں دم توڑ گئیں۔ صحت مند ہونے کے بعد سلویا کو  فرینک ایڈیلیڈ میں  مل کر کینبرا منتقل ہونے پر راضی کر لیا۔فرینک دو ماہ پہلے کینبرا آیا تو اس نے ایک بار پھر سلویا کو شادی کی پیش کش کی۔ سلویا کو سمجھ آ گئی تھی کہ وہ اپنا نام تبدیل کیے بغیر بھی شادی کر سکتی ہے، اس لیے اُن نے ہاں کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.