آنے والے کچھ دنوں میں ملک کے کون کون سے علاقوں میں بارش ہو گی اور کہاں کہاں دھوپ ہو گی محکمہ موسمیات کی زبردست پیشن گوئی

جمعرات کے روز بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،زیریں سندھ کشمیر اورگلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جمعه کے روز سندھ ،بالائی پنجاب ، شمالی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر،خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان،پنجاب اورسندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ80 ، مظفرآباد (ایئرپورٹ27 ، سٹی25) ، کوٹلی 21 ، گڑھی دوپٹہ03 ، خیبر پختونخوا: پاراچنار 19، دیر (اپر)15،بالاکوٹ 10پشاور (ایئر پورٹ 09، سٹی 03)، کاکول 01، کالام 01،گلگت بلتستان :استور 16، بگروٹ، گوپس 10، بابوسر 06، گلگت 05، چلاس 03، بونجی 01،پنجاب:مری 07، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 05، سٹی03) ، جہلم 03، منگلہ،منڈی بہاولدین 02، چکوال ،ڈیرہ غازی خان01 ،سندھ : روہڑی 32 اور سکھر میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی45،دادو اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.