این این ایس نیوز! پیر کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
منگل کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: پنجاب،خیبرپختو نخوا، کشمیر،بلوچستان،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اسلام آباد (ائیر پورٹ 71،سید پور41، گولڑہ 40، زیرو پوائنٹ 30،بوکڑہ 27) ،سیالکوٹ (سٹی 52، ایئر پورٹ 32)، راولپنڈی (شمس آباد 34، چکلالہ 20)، منڈی بہاولدین 31، مری 26، اٹک 25، لاہور (ایئر پورٹ 22)، منگلہ 17، چکوال 05، جہلم 04، کشمیر: کوٹلی 27، گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد 14، راولاکوٹ 04، خیبر پختونخوا: کاکول 13، سیدو شریف 06، بالاکوٹ 03، چراٹ ، تخت بائی 02، لوئر دیر، کالام 01، بلوچستان: ژوب 14، قلات 06، دالبندین، خاران 02،گلگت بلتستان:استور 05، بگروٹ 02، بونجی 01 اور سندھ : کراچی (سعدی ٹاؤن )میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 46،بھکر ،اوکاڑہ، نوکنڈی ، سبی 45اورجیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Add comment