دنیا کے امیر ترین شہروں میں پاکستان کا بھی ایک شہر شامل،

اسلام آباد(این این ایس نیوز) پاکستانی عوام کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاکستان کے امیر ترین اور بڑے شہروں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں مگر یہ بات بالکل غلط ہے عالمی بینک کی رپورٹ نے پاکستانیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے عالمی بینک نے امیر ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

جس کے مطابق ایبٹ آباد بھی دنیا کے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا خوبصورت سیاحتی شہر ایبٹ آباد امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب سپین میں ایک خاندان نے دیوار میں سے آنے والی آوازوں کا راز دریافت کر لیا ہے۔ اس خاندان کے گھر کے ایک کمرے کی دیوار میں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی تھیں۔ اب یہ راز کھلا ہے کہ دیوار میں 80 ہزار شہد کی مکھیوں پر مشتمل چھتا ہے۔اس خبر کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر بھی ”بھنبھناہٹ“ شروع ہو گئی ہے۔ پینوس پوئنتہ، غرناطہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے مقامی مگس بان کو دیوار میں سے بھنبھناہٹ کی آوازوں کا سراغ لگانے کا کہا تھا۔ طویل عرصے سے آنے والی ان آوازوں سے گھر کے مکینوں نے اندازہ لگایا کہ یہ شہد کی مکھیوں کی آوازیں ہو سکتی ہیں، جن کی وجہ سے وہ سو بھی نہیں سکتے تھے۔مگس بان سرگیو گوریو نے دیوار میں دیکھا تو حیران رہ گئے۔ دیوار میں 1 میٹر لمبا چھتا تھا، جس پر تقریباً 80 ہزار مکھیاں موجود تھیں۔سرگیو نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے مکین اتنے زیادہ شور میں آج تک کس طرح رہ رہے تھے۔مگس بان نے بتایا کہ ایک ملکہ مکھی ایک دن میں 1400 تک انڈے دے سکتی ہے

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.