ایک کروڑ‌ روپے مالیت کا بکرا، خریدار نے 51 لاکھ لگائے مگر مالک راضی نہ ہوا اس بکرے میں کیا خاص بات ہے ؟جانیں

این این ایس نیوز! ارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کا ٹائیگر نامی بکرے کا ان دنوں ملک بھر میں چرچا ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے ضلع بڈھانہ کے ایک گھر میں پلنے والے بکرے ’ٹائیگر‘ کو لوگ دور دور سے دیکھنے آرہے ہیں، جس کی وجہ اس کی جسامت، وزن اور قیمت ہے۔

ٹائیگر کو جب اس کا مالک سمادھن چوہان بازار فروخت کرنے کے لیے لے کر گیا تو وہاں موجود ایک خریدار نے 36 لاکھ روپے دینے کی پیش کش کی، کم از کم قیمت پانچ لاکھ روپے لگائی گئیمالک نے اس بکرے کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی اور بتایا کہ ایک خریدار تو 51 لاکھ روپے تک دینے کو تیار ہے

رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کو اُس کی جسامت اور وزن کی وجہ سے دو لوگ سنبھالتے ہیں، یہ بکرا چاق و چوبند اور صحت مند ہے۔

اتنی زیادہ قیمت کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کے جسم پر پیدائشی طور پر ’اللہ‘ نام کا ڈیزائن بنا ہوا ہے، یہ بات جب خریداروں کو معلوم ہوئی تو سب نے ہی اسے حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک خریدار ندیم شیخ نے بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں اس بکرے کو قربان کرنے کا خواہش مند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.