صرف چند سوروپوں میں خریدی گئی انگوٹھی عورت 25 سال دوبارا بیچنے گئی تو کتنے کروڑ میں بکی جان کر آپ کان پکڑلیں گے

این این ایس نیوز! کاسٹیوم جیولری کے طور پر 13 ڈالر میں خریدی گئی ہیرے کی اصل انگوٹھی لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔

26 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی کو 1980 کی دہائی میں کاسٹیوم جیولری کے طور پر صرف 13 ڈالر میں خریدا گیا تھا۔ چند ماہ پہلے اس کے مالک نے اسے جانچنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کی قیمت کا پتا چلایا جا سکے۔ جب معلوم ہوا کہ یہ انگوٹھی اصل ہیرے کی ہے تو مالک حیران رہ گیا۔جیولر نے اس انگوٹھی کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے 4 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک لگایاگیا تھا لیکن  نیلامی میں یہ 847,667 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ نیلامی کا انعقاد کرنے والے جیولر نے انگوٹھی کے مالک کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انگوٹھی کی مالیت نیلامی میں فروخت ہونے والی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انگوٹھی  دو سال تک پرانی ہے۔ اس وقت ہیرے کی جدید کانیں دریافت نہیں ہوئیں تھی اور ہیرے کم لوگوں کے پاس تھے۔ اس انگوٹھی کا نیا مالک ہیرے کو جدید دور کے مطابق شکل دے گا۔ جس سے اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔   

Leave a Reply

Your email address will not be published.