شوہر سے انوکھا انتقام عورت نے اپنا وزن 105 پاؤنڈ کم کر لیا

این این ایس نیوز! جب کسی کو معلوم ہو کہ اسے دھوکہ دیا جا رہا ہے تو وہ اسے بہت دکھ ہوتا ہے۔ اگر معلوم ہو کہ شوہر ہی دھوکے باز ہے اور  اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر بیوی پر ہنس رہا ہے تو  یہ مزید اذیت کا باعث بنتا ہے۔ایسے دھوکے  کا انتقام لینے کے لیے بیویاں انتہائی قدم بھی اٹھا لیتی ہیں لیکن ایک عورت نے اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ سے انتقام لینے کےلیےاپنا وزن 105 پاؤنڈ کم کر لیا۔

ہیوسٹن، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی بیسٹی آیالا کو بیٹی کی پیدائش کے بعد اتفاقی طور پر ٹیکسٹ میسج دیکھ کر معلوم ہوا کہ  اُن کا شوہر انہیں  دھوکہ دے رہا ہے اور حد تو یہ ہے کہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر بیوی کے موٹاپے پر ہنس رہا ہے۔34 سالہ بیسٹی اور ان کے شوہر کے تعلق کو  17 سال ہو گئے ہیں۔ جب انہوں نے  فیس بک پر شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کو اپنے لیے گائے اور موٹی جیسے الفاظ استعمال کرتے سنا تو  انہیں انتہائی صدمہ ہوا۔انہیں سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔ 6 ماہ کی بیٹی ساتھ نہ ہوتی تو وہ شاید مایوسی میں  خود کو نقصان بھی پہنچا لیتی  لیکن انہوں  نے انتقام لینےکا فیصلہ کیا۔ انتقام لینے کےلیے انہوں  نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا وزن کم کریں گی۔  220 پاؤنڈ کی بیسٹی نے  اس سے پہلے بھی وزن کم کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن شوہر(اب سابقہ شوہر) اور اس کی گرل فرینڈ کے میسج سے انہیں نئی تحریک ملی۔ورزش اور کام سے بیسٹی نے دو سال میں موٹاپے کو بتدریج مات دے دی۔ بیسٹی نے اپنا وزن 105پاؤنڈ کم کر لیا ہے۔ بیسٹی نے اپنے بچپن میں کبھی ورزش نہیں کی تھی لیکن دو سالوں میں انہوں  نے پابندی سے ورزش کرکے ، اپنی روٹین اور غذا میں تبدیلیاں لا کر اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.