ہوائی جہازوں کی دم میں ایک چھوٹا سا خفیہ انجن بھی چھپا ہوتا ہے پر یہ کس لیے استعمال ہوتا ہے

این این ایس نیوز! کسی بھی اوسط تجارتی جہاز کو دیکھیں تو آپ کو اس کی دم میں ایک سوراخ نظر آئے گا۔ اسے معاون پاور یونٹ یا auxiliary power unit کہا جاتا ہے۔ یہ جہاز کا سب سے چھوٹا انجن ہوتا ہے لیکن اس انجن کا مقصد چھوٹا نہیں ہوتا۔یہ انجن جہاز کے مرکزی  انجن کو چلانے اور زمین سے اٹھنے کے لیےپاور فراہم  کرتا ہے۔

اگر اے پی یو نہ ہو تو جہاز میں اتنی انرجی نہیں ہوتی کہ وہ جہاز کے مرکزی انجن کو چلا سکے۔پارک کیے ہوئے جہاز کے مرکزی انجن کو  چلنے کے   لیے زیادہ توانائی چاہیے ہوتی ہے۔  انہیں شروع میں تھوڑی سی پاور دینے کے لیے اے پی یو استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے بعد جب جہاز اڑنے کے لیے رن وے پر آتا تو اے پی یو بند ہو جاتا ہے اور مرکزی انجن سارا کام سنبھال لیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.