پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری اسلام آباد سے تیل کا کنواں نکل آیا وہاں لوگوں نے کیا کام شروع کردیا جانیں

اسلام آباد (این این ایس نیوز) وفاقی دار الحکومت کے سیکٹر ایچ 13 میں پانی کے لیے کھودے جانے والے کنویں سے مبینہ طور پر تیل نکل آیا۔حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے پائپ کی مدد سےتیل نکال کر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ سیکٹر ایچ 13میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں چند شہریوں کی جانب سے پانی کے لیے بورنگ کے دوران 450 فٹ کی گہرائی پر تیل نکلا تو مقامی افراد نے 12سے 14 مقامات پر بورنگ کر لی۔ ان افراد نے تیل کو نکال کر ڈرموں میں بھر رکھا تھا اور اسے فروخت بھی کر رہے تھے، کنویں سے نکلنے والے تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.