ایک 73 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر خاتون نے اخبار میں اپنی شادی کے لیے ضرورت رشتہ کا اشتہار دے ڈالا ، اس عمر میں شادی کی وجہ کیا بتائی

این این ایس نیوز! نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوستو، ایک خبر کے مطابق بھارت میں ایک 73سالہ ریٹائرڈ خاتون ٹیچر نے ’ضرورت رشتہ‘ کا اشتہار دے ڈالا،جس کاپورے بھارت میں کافی واویلا مچا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس عمر رسیدہ خاتون کا تعلق

ریاست کرناٹک کے شہر میسور سے ہے جس نے اشتہار میں لکھا ہے کہ اسے ایک مرد کی تلاش ہے جو اس کے ساتھ شادی کرکے زندگی بھر کا ساتھ نبھا سکے۔خاتون نے اشتہار میں اپنے متوقع شوہر کے لیے صرف دو ہی شرائط رکھی ہیں، وہ صحت مند مگر عمر میں اس سے بڑا ہو اور برہمن ذات سے تعلق رکھتا ہو۔بھارتی اخبار سے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ’’میری کوئی فیملی نہیں ہے۔ اب میرے والدین بھی نہیں رہے۔ میری پہلی شادی طلاق پر منتج ہوئی تھی۔ پہلی شادی اور طلاق ایسا تکلیف دہ تجربہ تھا کہ اس کے بعد میں نے کبھی شادی نہیں کی مگر اب مجھے تنہارہتے ہوئے خوف آتا ہے۔ مجھے ایسے خیالات آتے ہیں کہ اگر میں گھر میں گر گئی تو کوئی میری مدد کرنے والا نہیں ہو گا۔ چنانچہ اب میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے کوئی ایسا جیون ساتھی چاہیے جو ہمہ وقت میرے ساتھ رہے۔سوشل میڈیا پر خاتون کا اخبار میں دیا گیا یہ اشتہار تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔۔جب ہم نے باباجی کو یہ خبر پڑھ کر سنائی تو پہلے وہ مسکرائے، پھر جیب سے سگریٹ کا پیکٹ نکال کر ایک عدد سگریٹ نکالی اور گہری سوچ میں گم ہوکرسگریٹ کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے پر کافی دیر تک ٹھوکتے رہے۔۔ پھر سگریٹ لبوں کو لگاکر لائٹرسے اسے سلگایا، اور ایک آنکھ میچ کر ہماری طرف اپنے چہرہ کیا اور اچانک سوال کیا۔۔خاتون ٹیچر کی عمر کیا بتائی تم نے؟؟ ہم نے دوبارہ خبر کی طرف توجہ دے کر انہیں بتایا کہ۔۔تہتر سال۔۔ باباجی برجستہ بولے۔۔ بیٹا اس عمر میں رشتے نہیں فرشتے آتے ہیں۔۔ہم بے ساختہ ہنس پڑے۔۔ باباجی کا سینس آف ہیومر(حس مزاح) کمال کا ہے، ان کے اندر کسی فیصل آبادی کی روح پھڑکتی محسوس ہوتی، جو ہمہ وقت جگت لگانے کے لئے بے تاب رہتی ہے۔۔باباجی اتنی پراعتماد شخصیت کے مالک ہیں کہ اگر آپ انہیں اپنے گھر دعوت پر مدعو کریں گے تو وہ آپ کو ہی ڈشیں اٹھا اٹھاکردے رہے ہوں گے کہ یہ والی تو چیک کریں۔۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.