پاکستان کے سابق صدر اور نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ممنون حسین انتقال کرگے مرحوم کی آخری خواہش کیا تھی ؟؟ جانیں

کراچی(این این ایس نیوز) سابق صدر پاکستان ممنون حسین انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق والد کینسر کے عارضے میںمبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اللہ تعالیٰ سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ممنون حسین مُلک کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہے تھے۔وہ محب وطن پاکستانی تھے ان کی آخری خواہش بھی ملک کو ترقی کرتا ہوا اور آگے بڑھتا دیکھنا تھی۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.