کموڈ میں چھپے اژدھا نے آدمی کو مردانہ عضو پر کاٹ لیاپھر اس کے جسم میں کیا تبدیلی آنا شروع ہو گئی

ویانا(این این ایس نیوز) آپ جب ٹوائلٹ جاتے ہیں تو کیا بیٹھنے سے پہلے کموڈ میں ایک نظر دیکھتے ہیں کہ اس میں کوئی ایسی ویسی چیز تو موجود نہیں؟ جو لوگ یہ احتیاط نہیں کرتے، وہ یہ خبر پڑھنے کے بعد کموڈ پر بیٹھنے سے پہلے ضرور اس میں ایک نظر دیکھا کریں گے۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا میں پیش آیا ہے جہاں ایک آدمی کے گھر ٹوائلٹ کے کموڈ میں ایک اژدھا آ کر بیٹھا ہوا تھا۔ یہ آدمی ٹوائلٹ گیا اور بے دھیانی میں کموڈ پر بیٹھ گیا جس پر سانپ نے نیچے سے اس کے پوشیدہ عضو پر کاٹ لیا۔اس آدمی کا تعلق آسٹریا کے شہر گریز سے تھا جو سانپ کے کاٹے جانے پر درد سے چیخ کر کموڈ سے اٹھا اور مڑ کر دیکھا تو سانپ دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہو گئے۔ اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا، گھر والوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور سانپ پکڑنے کے لیے ریسکیو ورکرز کو بلایا۔ انہوں نے آ کر سانپ پکڑا تو علم ہوا کہ وہ 5فٹ لمبا البینو پائتھن تھا۔ یہ سانپ ہمسایوں نے پال رکھا تھا جو وہاں سے فرار ہو کر اس آدمی کے گھر میں گھسا اور گرمی کی وجہ سے ٹوائلٹ کے کموڈ میں جا کر بیٹھ گیا۔ 

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.