این این ایس نیوز! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے شہروں سانگھڑ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ شہر قائد میں 15جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں سے ملک میں سیلاب کے خطرے کی پشگوئی کردی ہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی اداروں کوممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں محمکہ موسمیات کے مطابق 12سے 13جولائی کے دوران دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے 12جولائی کو مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح دو سے تین لاکھ کیوسک تک جاسکتی ہے جبکہ خانکی کے مقام پر تیرہ جولائی کو اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے خانکی کے مقام پر تیرہ جولائی کو چھ بجے دو سے تین لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا رپورٹ کے مطابق قادر آباد کے مقام پر بھی انچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے تیرہ جولائی کو رات نوبجے سے صبح چھ بجے تک دو سے تین لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا رپورٹ کے مطابق دریائے چناب سے منسلک نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے نالوں میں بارہ جولائی کی شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک طغیانی کا خطرہ ہے تمام متعلقہ ادارے مذکورہ دورانیہ میں الرٹ رہیں اورکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کئے جائیں
Add comment