ان میں سے ایک لڑکی اپنی چالیسویں سالگرہ منا رہی ہے اور دوسری اس سے بھی بڑی عمر کی ہے ایک مشکل ترین سوال

این این ایس نیوز! تصویر میں نظر آنے والی لڑکیاں  20 سال کی لگتی ہیں لیکن ان کی عمر اس سے بھی دوگنی ہے۔تائیوان سے تعلق رکھنے والی ان تینوں لڑکیوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔اپنی 63 سالہ ماں کی طرح یہ تینوں بھی اپنی عمر سے آدھی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔

41 سالہ لور پیشے کے لحاظ سے انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں  نے 2 سال پہلے  خبروں میں اس وقت جگہ بنائی جب تائیوان کے ایک تفریحی شو میں انہوں نے اپنی عمر بتا کر سب کو حیران کیا۔لور کی طرح اُن کی بہنوں اور ماں کے چہرے  پر  ایک بھی جھری یا چھائی نظر  نہیں آتی۔لور کی بہن فے فے نے 26 جون کو اپنی 40 ویں سالگرہ منائی ہے۔فیس بک پر فے فے کے فالوورز کی تعداد 70 ہزار اور انسٹاگرام پر 12 ہزار ہے، جہاں وہ اپنی اور بہنوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ان کی سب سے چھوٹی بہن شیرون کی عمر 36 سال ہے لیکن وہ  بھی دیکھنے میں 19 سال کی ہی لگتی ہیں۔شیرون پیشے کے لحاظ سے ماڈل ہیں اور تائیوان میں خاصی مقبول ہیں۔تصویر میں بائیں طرف لور ہے، جو جلد ہی اپنی 42 ویں سالگرہ منائیں گی۔ درمیان میں فے فے ہیں جن کی عمر 40 سال ہے جبکہ دائیں طرف شیرون ہے، جن کی عمر 36 سال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.