73 سالہ خاتون نے 15 سالہ لڑکے سے شادی کرلی

این این ایس نیوز! انڈونیشیا کی 71 سالہ خاتون  نے اپنے محبوب 16 سالہ لڑکے سے شادی کر لی۔شادی سے روکے جانے پردونوں نے خو دکشی کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد اُن کے گھر والوں نے انہیں شادی کی اجازت دے دی

اگرچہ اس جوڑے کی عمر میں 55 سال کا فرق ہے لیکن نوجوان سلامت ریایادی ،  روہایا نامی بیوہ سے شادی کر کے بہت خوش ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب کارن گنڈا گاؤں میں ہوئی۔دونوں کی شادی گاؤں کے مکھیا کے گھر میں ہوئی۔ مکھیا نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں نے خودکشی کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے شادی کی اجازت دینا پڑی۔شادی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے  کہ شادی ہونے  کے بعد ہلا گلا ہونے اور شور مچائے جانے پر سلامت شرم سے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپا لیتا ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں نے محبت کی شادی نہیں کی لیکن دونوں غریب بھی ہیں، اس لیے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شادی دولت کی وجہ سے ہوئی ہے۔انڈونیشیا میں شادی کی قانونی عمر 19 سال ہے لیکن مذہبی بنیادوں پر کم عمری کی شادی بھی جائز ہے۔ ان دونوں کی شادی بھی نکاح عرفی ہے یعنی یہ معاشرے کے لیے تو قابل قبول ہے لیکن قانون کی نظر میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.