لاہور کے رہائشی نے ترک خاتون کو پاکستان بلا کر کیا شرمناک کام کر ڈالا ؟ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال نے پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے۔ کوئی بھی شخص ایک ملک سے کسی بھی دوسرے ملک میں رہنے والے لوگوں
سے بات چیت اور دوستی کر سکتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ دوستی بہت جلد رشتے میں بدل جاتی ہے،تاہم کبھی کبھی ان رشتوں کا انجام دھوکہ دہی کی صورت میں بھی سامنے آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پاکستانی نوجوان نے سوشل میڈیا پر ترک خاتون سے دوستی کی اور شادی کا لالچ دے کر خاتون کو پاکستان بلالیا گیا۔ خاتون سے جب لڑکے نے فیس ٹو فیس ملاقات کی تو بڑی عمر کا بہانہ بنا کر شادی سے انکار کر دیا۔ نوجوان ترک خاتون کو لاری اڈہ چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ پولیس ترک خاتون کو لیکر ترکشقونصلیٹ پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور نے نوجوان نے جب خاتون کو روبرو دیکھا تو اس کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ خاتون اسے کم و بیش 15 سال بڑی تھی۔
Add comment