این این ایس نیوز! اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم کی کیا صورتھال رہے گی؟ اپنے اضلاع سے متعلقہ موسم جانیے نقشہ جات میں۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مون سونی ہوائیں آج صبح سے اچھی مقدار میں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ جس سے خیبرپختونخواہ اور جنوبی کشمیر سمیت حبس کا ساماں ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اندر کسی بھی وقت سیالکوٹ / کوہاٹ / ایببٹ آباد / مانسہرہ / ہری پور / اسلام اباد / راوالپنڈی / گوجرانوالہ / گجرات / چکوال / میرپور / کشمیر / لاہور / قصور / شیخوپورہ / فیصل آباد / جہم / پاراچنار میں گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ معتدل سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آئے گی۔ جبکہ پیر سے بدھ کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں جل تھل ایک ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران لاہور / اسلام آباد / فیصل آباد / راوالپنڈی / گوجرانوالہ / ساہیوال / اوکاڑہ / بہاولنگر ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کرتھار اور سلیمان پاکٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش کے اچھے امکانات ہیں۔
Add comment