این این ایس نیوز! تیار رہیں!دو سے 15 اگست کے درمیان مون سون بارشوں کے تین فعال اور طاقتور سلسلے ملک کے اسی فیصد علاقوں میں گرج چمک اور تیز آندھیوں کے ساتھ زبردست بارشوں کا باعث بنیں گے. ان شاءالله ملک کے مختلف میں جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگا
السلام علیکم ملک کے بالائی علاقوں میں 8 سے 12 کے درمیان مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ٹکرائیں گی. عین اسی وقت شمالی علاقوں میں موجود مغربی سسٹم ہوگا. مغربی سسٹم اور مون سون ہواؤں کے زبردست اشتراک کے باعث 12 سے 15 اگست کے درمیان ملک کے تقریباً 70 فیصد علاقوں میں گرج چمک اور آندھیوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہےشمالی و شمال مشرقی پنجاب / پوٹھوہار ریجن / ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے (Cloud Brust) کا امکان ہے. ندی نالوں میں طغیانی اور کشمیر اور شمالی کے پی کے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے. اس کے علاؤہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں. سندھ کے بالائی و مغربی اور بلوچستان کے وسطی شمالی و شمال مشرقی حصوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز/موسلادھار بارشوں کا امکان ہے. تفصیلی رپورٹ ان شاءالله جلد شائع کی جائے گی بہتر علم صرف الله تعالیٰ کے پاس ہے بیشک
Add comment