این این ایس نیوز! مفتی عزیز الرحمان کیس، لیک ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے فرانزک رپورٹ آگئی، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
لمفتی عزیز الرحمان کیس میں سامنے آنے والی ویڈیو ز کی فرانزک رپورٹ نے ویڈیوز کو اصلی ثابت کردیا۔فرانزک رپورٹس کے مطابق ویڈیوز میں کسی قسم کی تبدیلی نا کی گئی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے مطابق طالب علم سے بدفعلی کی آڈیو ویڈیو فرانزک تجزیے کے لیے جمع کروائی گئی تھیں۔رپورٹ میں ویڈیو کے ساتھ کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی۔ویڈیو میں موجود طالب علم صابر شاہ اور ملزم عزیز الرحمن دیکھے جاسکتے تھے۔ویڈیو میں موجود اشخاص کے شخصی خدوخال طالب علم صابر اور ملزم عزیز الرحمن سے مطابقت رکھتے ہیں۔وقوعہ کافی پرانا ہونے کی وجہ سے ڈی این اے تجزیہ نہ ہو سکا۔بدفعلی جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔واضح رہے کہ اسے قبل ڈی این اے کی فرانزک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں نمونے میچ نہیں ہوئے تھے۔
Add comment