اگلے تین چار دنوں میں پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بارش متوقع

این این ایس نیوز نیٹ ورک:بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر : مظفر آباد (ائیرپورٹ05، سٹی 04)،گڑھی دوپٹہ 05، خیبر پختونخوا: دیر (اپر11، لوئر 07)میر کھانی 04، گلگت بلتستان: بابو سر 07، گوپس 04، بلوچستان: قلات میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، دادو45 جیکب آبا د، نوکنڈی ، دالبندین، بھکر، جو ہر آباد، او کاڑہ اور سر گو د ھا میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.