بیجنگ(این این ایس نیوز) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مردوں اور مردانہ طاقت کے درمیان ایک ایسے دلچسپ تعلق کا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق چین اور سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نفسیات نے اپنی اس مشترکہ تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوں میں مردانہ جنسی ہارمون ’ٹیسٹاسٹرون‘ کی مقدار زیادہ ہو، وہ زیادہ خودغرض ہوتے ہیں اور دوسروں کے فائدے کی بجائے اپنے فائدے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مردوں کو دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا۔ ان میں سے ایک آپشن خودغرضی پر مبنی تھا جبکہ دوسرے آپشن میں دوسروں کا بھی فائدہ تھا۔ آپشن منتخب کرنے سے پہلے ماہرین نے جن مردوں کو ٹیسٹاسٹرون کے انجکشن لگائے تھے ان میں سے واضح اکثریت نے اس آپشن کو منتخب کیا جو خودغرضی پر مبنی تھا۔ اس آپشن کو منتخب کرتے ہوئے ماہرین آلات کے ذریعے ان مردوں کے دماغوں کی سرگرمی کا مشاہدہ کرتے رہے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اورشن ژن یونیورسٹی کی پروفیسر جیان شن شوا نے بتایا کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کا لیول زیادہ تھا ان کے دماغ کا ’ٹیمپوروپیریٹل جنکشن‘ (Temporoparietal Junction)نامی حصہ کم متحرک ہوا۔ یہ دماغ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو دوسروں کی فلاح سے متعلق سوچ اور افعال کو پراسیس کرتا ہے۔
Add comment