این این ایس نیوز! ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 110 سالہ خاتون کی بیٹی اُن کی 110 سالگرہ منا رہی ہیں۔ بیٹی کا کہنا ہے کہ اُنکی ماں کی طویل عمری کا راز تیز مرچوں والے کھانے ہیں۔
ماریا لوپاز کی110ویں سالگرہ سے دو دن پہلے سان انٹونیو کے ایک کیفے میں ایک تقریب ہوئی۔ ماریا کی بیٹی روزمیری گالوان نے بتایا کہ تیز مرچوں والے کھانے اُن کی والدہ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔روزمیری نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو اُن کی والدہ تیز مرچوں والے کھانے کھاتی تھیں اور گھر بننے والے ہمبرگراوردوسری چیزوں میں بھی تیز مرچیں ڈالتی تھیں۔
ماریا کی ایک بیٹی، 4نواسے نواسیاں، 10 پڑنواسے پڑنواسیاں ہیں۔ماریا میکسیکو سے سان انٹونیو میں 18 سال کی عمر میں منتقل ہوئیں تھیں۔روزمیری کے والد سے اُن کی شادی 50 برس تک رہی،جن کے بعد اُن کا انتقال ہوگیا۔ماریا نے 90 سال کی عمر میں پریسا سینئر سنٹر میں ملنے والے ایک شخص سے دوبارہ بھی شادی کی تھی۔
Add comment