کترینہ کیف نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے جان

 ممبئی (این این ایس نیوز) کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان افئیر کی افواہیں گرد ش کررہی تھیں تاہم دونوں اس متعلق خاموش رہےاور افواہیں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، اب  وکی کوشل سے افئیر کی تصدیق کرنے پر کترینہ کیف ہرش وردھن کپور پر برہم ہوگئیں۔

کچھ روز قبل معروف اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور سے ’چیٹ شو‘ میں سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں ایسی کون سے جوڑی ہے جس کی افواہیں سچ ہیں؟ ہرش کپور نے جواب میں کترینہ اور وکی کوشل کا نام لیا اور کہا کہ ’کترینہ اور وکی ساتھ ہیں،اور یہ بالکل سچ ہے اور شو میں ہرش وردھن کپور نے یہ بھی واضح کیا کہ ہوسکتا ہے اس بیان کے بعد وہ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ ہرش وردھن کپور کے اس بیان سے ناخوش اور غصہ ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ہرش کپور کو کسی کی ذاتی زندگی پراور بیانات دینے کا حق نہیں، انہیں افئیر کی تصدیق سے قبل کترینہ کیف سے بات کرنی چاہیے تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کےافیئر کے بارے میں بھی افواہیں چلی تھیں جن کی وجہ سے اداکارہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ اپنے افئیر کو خاموشی سے جاری رکھنا چاہتی ہیں۔اور شادی کرنے کی بھی خوائش رکھتی ہیں

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.