نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک+این این ایس نیوز) امریکہ میں ایک آدمی کے کچن سے کھانے پینے کی اشیاءپراسرار طور پر غائب ہو جاتی تھیں، جس پر اس نے خفیہ کیمرا لگادیا اور جب کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو ایسا منظرسامنے تھا کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے رہائشی اس آدمی کا نام جوئی کمنگز ہے جو پیشے کے اعتبار سے اداکار ہے۔ اس نے جب کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو گھر کی ایک الماری سے ایک خاتون باہر نکلی اور کچن میں جا کر کھانے پینے کی اشیاءپر ہاتھ صاف کرنے لگی۔رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے کچن سے کھانے کی اشیاءاٹھائیں اور ٹی وی لاﺅنج میں آ کر مزے سے صوفے پر ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھایا اور پھر کچن کے ’سنک‘ میں اس نے پیشاب کیا اور کچھ دیر گھر کے اندر ہی چہل قدمی کے بعد واپس الماری میں جا کر چھپ گئی۔ جوئی نے یہ فوٹیج دیکھ کر پولیس کو کال کر دی۔ پولیس نے آ کر الماری کھولی تو اندر سے خاتون برآمد ہو گئی۔ اس خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ دو ہفتے سے جوئی کے گھر میں اسی طرح رہ رہی ہے۔ جب وہ لوگ گھر میں ہوتے، وہ الماری میں چھپی رہتی اور جب باہر جاتے تو وہ نکل کر کھانا وغیرہ کھاتی اور دیگر ’ضروریات‘ سے فارغ ہو کر دوبارہ الماری میں چھپ جاتی تھی۔
Add comment