بہاولنگر(این این ایس نیوز)پولیس کانسٹیبل گلی میں کھڑے ہوکر واش روم میں غسل کرتی ہوئی خاتو ن کی و یڈیو بناتے ہوئے پکڑ ا گیا۔
اہل علاقہ نے اشفاق نامی شہری کو درگتکا نشانہبناڈالا،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے پولیس کانسٹیبل پر تشد د کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارر وائی شروع کردی ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر یہ موقع سے بھاگ جاتا تو کسی نے ہماری بات تک نہیں سننی تھی،شہریوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی بجائے ملزم پولیس اہلکار کو نوکری سے نکالا جائے۔ڈی پی او بہاولنگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Add comment