این این ایس نیوز! محکمہ موسمیات نے لاہو ر اور اسلام آباد سمیت پنجاب نےمختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادئی۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکا ن ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی جب کہ
سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور چترال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سورج کا پارہ ہائی ہےجس کے باعث آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، نوابشاہ میں درجہ حرارت 46، دادو میں 47 تک جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب شہر میں دن بھر گرمی کے بعدشام کے وقت اچانک تیزآندھی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی، تیز ہواوں کے چلنے سے درجہ حرارت 25 سے 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں اس وق ت تیز آندھی باعث موسمخوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت 3 جون تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی نوید سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسممزید خوشگوار ہوگا،ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ اور درخت گرنے کا خدشہ ہے اورشہری غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں اور گردونواح میں
شدید گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی،تیز آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑدیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں گرمی سے ستائے شہریوں پر ابر رحمت برس پڑی، زور پکڑتی گرمی کی اچانک بادلوں اور تیز ہواوں نے چھٹی کر دی۔
Add comment