پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے گریڈ ایک سےلیکر گریڈ 21 تک کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان کردیا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے کہا کہ
پنجاب کابینہ نے گریڈ ایک تا 21 کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے ، صوبائی ملازمین کو یکم جون سے خصوصی الاؤنس دیا جا رہا ہے،60 لاکھ 21 ہزار ملازمین اس الاؤنس سےفائدہ اٹھا سکیں گے ، پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں سالانہ 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ استعمال کے کیلئے دیے جائیں گے ، رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ کی سہولت ہو گی ۔اس ترمیم سے بورڈ آف ریونیو کے پاس پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا اختیار ہوگا-فلیٹس ،ملٹی سٹوری بلڈنگز کی ملکیت کا ریکارڈ جمع کیاجا سکے گااورحکومت کو ریونیو ملے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام شہروں کے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اورشہروں کی ماسٹر پلاننگ کے لئے خصوصی کمیٹیتشکیل دی گئی-وزیراعظم نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت پیری اربن ایریا زمیںافورڈ ایبل ہائوسنگ پراجیکٹس کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی اصولی منظوری دی گئی-اجلاس میںپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیاگیا-
Add comment