لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری، بالی ووڈ کی 2 اداراکارائیں کیا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

ممبئی (این این ایس نیوز) بھارت میں پولیس نے جسمفروشی کے دھندے میں ملوث بالی ووڈ کی دو اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ممبئی کے قریبی شہر تھانے میں کی گئی ہے جہاں دو اداکاراؤں سمیت پانچ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اداکارائیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مسائل کا شکار تھیں جس کے باعث انہوں نے جسمفروشی کے پیشے کا انتخاب کیا ۔ ممبئی میں انہیں پولیس کا خطرہ تھا اسی لیے انہوں نے تھانے شہر کا انتخاب کیا لیکن یہاں بھی پکڑی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق دونوں اداکاراؤں کے دلال نے ایک رات کیلئے ایک لاکھ 80 ہزار روپے میں ڈیل کی تھی۔ مقررہ وقت پر دونوں لڑکیاں تھانے پہنچیں تو پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.