سعودی میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے عیدالاضحی پر قربانی کے لیے 13 ملین سعوری ریال مالیت کی بکری خریدی ۔پاکستانی کرنسی میں اس بکری کی قیمت 53 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار روپے بنتی ہے۔ سعودی شہری کی بکری کو خریدنے کی یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی، جہاں اس سعودی سے طرح طرح کے سوال پوچھے گئے۔
ایک نے پوچھا کہ اس بکری میں ایسی کیا خاص بات ہے جو آپ نےاسے خریدا جس پر اس سعودی شہری نے بکری کی نایاب نسل اور اسکی نایاب رنگت کے بارے میں بتایا۔عام طور پر بکریوں کی نسلوں میں یہ رنگ نہیں پایا جاتا۔ اس بکری کو خریدنے پر اس سعودی شہری کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مذہبی لوگوں نے اس کے اس قدم کو سراہا جبکہ بہت سے سوشلسٹ افراد کا کہنا تھا کہ اس بکری کو قربان ہی کرنا تھا تو اس پر اتنی رقم ضائع کرنے کا فائدہ۔ جتنے میں یہ بکری خریدی گئی اتنے میں اس دنیا میں موجود بہت سے بھوکے لوگوں کا پیٹ بھر سکتا تھا جب دنیا کا بڑا حصہ مالی بحران کا شکار ہے۔
Add comment