افواہیں دم توڑ گئیں۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کب ہوں گے۔اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(این این ایس نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام 7 وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ائیر اور نویں سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لئے پروموٹ نہیں کیا جائے گا تاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کی روشنی میں کلاس دہم اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونیورسٹیز میںداخلہ لینا ہوتا ہے، اس لئے ان کے پیپر پہلے لئے جائیں گے جبکہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہونگے امتحانات

کے حتمی تواریخ درج ذیل ہیں۔میٹرک کلاس 19 جون،بارہویں جماعت 6 جولائی،نویں جماعت 20 جولائی، گیارہویں جماعت 5اگست ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے، پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سیکنڈ کی تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے۔ اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا کوئی سٹوڈنٹ جتنے مارکس پارٹ سیکنڈ میں حاصل کرے گا ،اتنے ہی مارکس اس کو پارٹ فرسٹ میں دے دیئے جائیں گے تاہم رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے وہ سٹوڈنٹس جن کا گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہیں ہوا تھا ان کو پارٹ فرسٹ میں 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیل۔۔کس کو کو وزارت دیدی گئی۔۔ جانیے تفصیل پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 3 وزراء، 2 معاون خصوصی اور ایک مشیر کو قلمدان حوالے کر دیئے گئے۔خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فضل شکور خان کو وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ عاطف خان کو خوراک، سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی وزرات دے دی گئی ہے۔ شکیل خان کو پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق خلیق الرحمان کو مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے، تاج محمد ترند معاون خصوصی برائے انرجی اینڈ پاور اور شفیع اللہ خان کو معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات مقرر کیا گیا ہے

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.