اسلام آباد(این این ایس نیوز)آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم کشمیر،خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار،
جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ڈی جی خان (فورٹ منرو 24 ، سٹی 02) ، چکوال 18 ، اسلام آباد (بوکرا 12 ، گولڑہ 04 ، ائرپورٹ02) ، منگلا 08 ، جوہرآباد 06 ، مری ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد) 05) ، بہاولپور (ائرپورٹ 04 ، سٹی 01) ، گجرات ، حافظ آباد 04 ، لاہور (ائرپورٹ03 ، سٹی 01) ، گوجرانوالہ ، بہاولنگر 02 ، جہلم 01 ، کشمیر: کوٹلی 20 ، گڑھی دوپٹہ 08 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 04 ، سٹی 02) ، راولاکوٹ 05 ، ، خیبر پختونخواہ: پاراچنار 11 ، سیدو شریف 09 ، مالم جبہ 04 ، دیر (بالائی 04) ، بالاکوٹ ، ڈی آئی خان 01 ، بلوچستان: بارکھان ، ژوب 04 اورگلگت۔ بلتستان: اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت 45،لسبیلہ،سبی،چھور،مٹھی43 اورپڈعیدن میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔) سٹی
Add comment