نیلم منیر نے احسن خان کو ’خاوند‘ کہہ دیا

این این ایس نیوز! خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے احسن خان کو مذاق مذاق میں خاوند کہہ دیا۔سوشل میڈیا پر احسن خان اور نیلم منیر کی گاڑی میں بیٹھے ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ایک بچی ان کی گاڑی کے پاس آکر پشتو میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھتی ہے کہ یہ تمہارا شوہر ہے؟

ثنا اور نیلم منیر کا نیا پراجیکٹ کونسا؟بچی کے اس معصومانہ سوال پر نیلم منیر ایک زوردار قہقہہ لگاتی ہیں اور ساتھ بیٹھے احسن خان فوراً کہتے ہیں کہ ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔نیلم پھر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ ہاں یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی نیلم منیر احسن خان کو شادی کے لیے لائیو شو میں ہرپوز کر چکی ہیں مطلب دونوں کا ایک دوسرے کے لیے پیار نیا نہیں ہے

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.