عمران خان کی تعریف کرنے پر والد نے بیٹی کا رشتہ توڑ دیا کیا کہہ کرلڑکے والوں کو گھر سے نکال دیا ناقابل یقین انکشاف

این این ایس نیوز! فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سُسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سُسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اُن کے گھر پہنچے تھے جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی تعریف سُن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سُسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا۔
واضح رہے کہوزیر اعظم عمران خان نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُنہیں مکمل احساس ہے کہ عوام پر گرانی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہے، مہنگائی سب سے تکلیف دہ چیز ہے، ڈالرکی قدربڑھنے سےمہنگائی ہوتی ہے، عوام تھوڑاصبر اور کریں، روپیہ مضبوط ہوگا، سب ٹھیک ہوجائے، وقت ضرور آئے گا۔

Add comment

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.